تاریخ شائع کریں2024 11 June گھنٹہ 13:39
خبر کا کوڈ : 638790

ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط

علی باقری کنی نے سیکریٹر جنرل انتونیوگتریس کے نام خط میں لکھا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اپنی وحدت کا ثبوت دے اور جارح صیہونی حکومت کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے 26 جنوری 2024، 28 مارچ 2024 اور 24 مئی 2024 کے فیصلوں پر عمل درآمد پر مجبور کرے
ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط
ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل درآمد پر مجبور کرے۔
 
  علی باقری کنی نے سیکریٹر جنرل انتونیوگتریس کے نام خط میں لکھا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اپنی وحدت کا ثبوت دے اور جارح صیہونی حکومت کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے 26 جنوری 2024، 28 مارچ 2024 اور 24 مئی 2024 کے فیصلوں پر عمل درآمد پر مجبور کرے ۔
 
انھوں نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف نے اپنے 24 مئی 2024 کے فیصلے میں اسرئیلی حکومت کو حکم دیا ہے کہ فوجی حملہ بند کرے اور رفح میں ایسے ہر اقدام سے پرہیز کرے جو فلسطینی عوام کی زںدگی مشکل بناسکتے ہوں اور ان کے قتل کے اسباب فراہم کرتے ہوں اور انسان دوستانہ امداد کے جاری رہنے کی ضمانت فراہم کرے لیکن غزہ اور رفح میں حملے جاری ہیں اور وہاں سے المناک خبریں مل رہی ہیں۔   
 
انھوں نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس صریحی حکم کے بعد بھی فضائی اور زمینی حملوں اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور انسان دوستانہ امداد کو نا ممکن بنادیا ہے۔
 
ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے یو این سیکریٹری جنرل کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ عالمی برادری کا فریضہ ہے کہ بے گناہ فلسطینی عوام کا قتل عام اور صیہونی حکومت کے دیگر جرائم کا سلسلہ فوری طور پر روکے اوراس حکومت کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں پر عمل درآمد پر مجبور کرے
https://taghribnews.com/vdcco4qex2bq1m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ