آپ اکیلے نہیں ہیں اور ہم فتح تک آپ کے ساتھ ہیں،سید عبدالملک الحوثی
یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا: ہم بیت اللہ الحرام کے زائرین اور امت اسلامیہ خاص طور پر فلسطینی قوم اور دلاوران مقاومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
شیئرینگ :
یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثینے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھنے اور صیہونی دشمن کے جہازوں کو نشانہ بنانے پر زور دیا۔
یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا: ہم بیت اللہ الحرام کے زائرین اور امت اسلامیہ خاص طور پر فلسطینی قوم اور دلاوران مقاومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
سید عبدالملک الحوثی نے کہا: عیدالاضحی کا مقصد انسانوں کو استکباری نظام سے نجات دلانا ہے۔ یمنی قوم سعودی حکومت کی سیاسی پالیسیوں کی وجہ سے حج سے محروم ہے جس کی ذمے داری سعودی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
سید عبدالملک الحوثی نے مزید کہا: حج سے جو درس حاصل کیا جا سکتا ہے وہ مظلوم فلسطینی عوام کی مخلصانہ مدد ہے جو صہیونی دشمن کے وحشیانہ مظالم کا شکار ہیں"۔
سید عبدالملک الحوثی نے زور دیا کہ مظلوم فلسطینی قوم کی ہر ممکن مدد کے سلسلے میں مسلمانوں کو اپنی ذمے داری ادا کرنی چاہیے۔ یمنی قوم فلسطینی عوام اور مزاحمت کی مدد سے ہرگز دریغ نہیں کرے گی۔
انصار اللہ کے سربرا سید عبدالملک الحوثی نے کہا: یمنی قوم فوجی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے صیہونی دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور فلسطینیوں کی حمایت میں اپنے ایماندارانہ موقف پر ثابت قدم رہے گی۔
سید عبدالملک الحوثی نے فلسطینی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: آپ اکیلے نہیں ہیں اور ہم فتح تک آپ کے ساتھ ہیں۔