تاریخ شائع کریں2024 21 June گھنٹہ 15:12
خبر کا کوڈ : 639926

گرمی سے جان بحق حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگی

ان دو روز میں گرمی سے ہونے والی مزید اموات میں نصف سے زیادہ غیر رجسٹرڈ حاجی تھے اور ان میں بھی سب سے زیادہ تعداد مصری شہریوں کی ہے۔
گرمی سے جان بحق حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگی
دو دن میں گرمی کی شدت سے مزید زیر علاج مریضوں اور دیگر حاجیوں کے جاں بحق ہونے سے مجموعی تعداد بڑھ کر ایک ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ان دو روز میں گرمی سے ہونے والی مزید اموات میں نصف سے زیادہ غیر رجسٹرڈ حاجی تھے اور ان میں بھی سب سے زیادہ تعداد مصری شہریوں کی ہے۔

اس طرح مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار 81 ہوگئی جن میں سے 658 کا تعلق مصر ہے اور ان میں سے 630 غیر رجسٹرڈ حاجی تھے۔

سعودی عرب کی قومی موسمیاتی مرکز نے بتایا تھا کہ  مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا اور 500 سے زائد لاشیں مکہ کے سب سے بڑے مردہ خانہ لائی گئی تھیں۔

آج یہ تعداد بڑھ کر 1 ہزار 81 ہوگئی

جاں بحق ہونے والوں میں مسر کے 658، 200 کے قریب انڈونیشیا، 100 سے زائد اردن، ایران 31، پاکستان 35 مقبوضہ کشمیر 5 اور 3 کا تعلق سینیگال سے ہے۔

سعودی سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس حج کے دوران مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور رواں سال مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں زائرین سیاحت یا وزٹ ویزوں پر سعودی عرب پہنچے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی مختلف ممالک نے حج کے دوران 300 سے زائد اموات کی اطلاع دی تھی جن میں زیادہ تر انڈونیشیائی تھے۔
https://taghribnews.com/vdcewo8ppjh8xoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ