تاریخ شائع کریں2024 8 July گھنٹہ 15:06
خبر کا کوڈ : 641968
پاکستانی وفد کے سربراہ عرفان جاوید

ہم مشترکہ سرمایہ کاری اور سرحدی بازاروں میں توسیع کی بھر پور حمایت کرتے ہیں

ایران پاکستان مشترکہ سرحدی تجارت کی گیارھویں نشست میں پاکستانی وفد کے سربراہ عرفان جاوید نے کہا ہے کہ ایران کے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کے دورہ پاکستان میں دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے باہمی تجارت بڑھانے پر زور دیا تھا ۔
ہم مشترکہ سرمایہ کاری اور سرحدی بازاروں میں توسیع کی بھر پور حمایت کرتے ہیں
ایران پاکستان سرحدی تجارت کی گیارھویں نشست میں پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے مشترکہ بازاروں میں توسیع اور مشترکہ سرمایہ کاری کی حمایت کرتے ہيں

ایران پاکستان مشترکہ سرحدی تجارت کی گیارھویں نشست میں پاکستانی وفد کے سربراہ عرفان جاوید نے کہا ہے کہ ایران کے شہید صدر آیت اللہ رئیسی کے دورہ پاکستان میں دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے باہمی تجارت بڑھانے پر زور دیا تھا ۔

 انھوں نے کہا کہ باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے لئے مثبت قدم اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

عرفان جاوید نے کہا کہ ہم تجارت سمجھوتوں کے علاوہ نقل وحمل میں بھی تعاون بڑھانے اور اچھے نتائج کی توقع رکھتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ نقل و حمل کے میدان کامیابی باہمی تجارت کے فروغ کے اسباب فراہم کرنے کے علاوہ سرحد کے دونوں طرف کے لوگوں کی زندگی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

ایران پاکستان سرحدی تجارت کی گیارھویں نشست میں پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ  ہمیں مشکلات کے ساتھ  ہی  ماضی کے سمجھوتوں پر عمل درآمد نہ ہونے  کی وجوہات کا بھی پتہ لگانے کی ضرورت ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے سمجھوتوں پر عمل درآمد سے ہمارے درمیان باہمی اعتماد کی تقویت ہوگی۔  

پاکستانی وفد کے سربراہ نے کہا کہ سرحدی تجارت میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردراہم ہے جبکہ حکومتی سیکٹر تجارت کے فروغ کی سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔  

عرفان جاوید نے کہا کہ ہم مشترکہ سرمایہ کاری اور سرحدی بازاروں میں توسیع کی بھر پور حمایت کرتے ہیں جس سے دونوں ملکوں  کے درمیان دو طرفہ اعتماد کی سطح بھی بڑھے گی۔
https://taghribnews.com/vdcd9f09jyt0on6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ