تاریخ شائع کریں2024 4 October گھنٹہ 13:30
خبر کا کوڈ : 652724

رہبر انقلاب اسلامی کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کردی گئی

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ قرآن کے مطابق اگر مسلمان ایک دوسرے سے متحد رہیں تو انہيں اللہ کی بے پناہ طاقت و رحمت و حکمت سے بہرہ مند ہونے کا موقع دیا جائے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کردی گئی
نماز جمعہ کے خطبہ میں رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے فرمایا کہ ہمارے دشمن الگ الگ حملے کرتے ہيں لیکن حکم سب کو ایک ہی جگہ سے ملتا ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ قرآن کے مطابق اگر مسلمان ایک دوسرے سے متحد رہیں تو انہيں اللہ کی بے پناہ طاقت و رحمت و حکمت سے بہرہ مند ہونے کا موقع دیا جائے گا۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ دشمن کی پالیسی اس کے بر خلاف ہے اور انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں میں اختلافات پیدا کیا ہے اور آج بھی کر رہے ہيں۔ ایرانی قوم کے دشمن وہی ہیں جو فلسطین کے دشمن ہیں، لبنان کے دشمن ہیں، عراق کے دشمن ہیں، شام و مصر کے دشمن ہيں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دشمن الگ الگ حملے کرتے ہيں لیکن حکم سب کو ایک ہی جگہ سے ملتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ دشمن جب ایک ملک کو تباہ کر دیتا ہے اور اس کی تباہی سے مطمئن ہو جاتا ہے تو پھر دوسرے ملک کا رخ کرتا ہے۔ اس لئے اقوام کو بیدار ہونا چاہیے۔ اگر قوموں کو دشمن کے محاصرے میں نہيں آنا ہے تو بیدار رہے۔ اگر دشمن کسی قوم کو نشانہ بنا رہا ہے تو سب کو اس مظلوم کی مدد کرنا چاہیے کیونکہ اگر وہاں دشمن کامیاب ہو گیا تو پھر دوسرے ملک کا رخ کرے گا۔ ہم مسلمانوں نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ اس لئے آج ہمیں غفلت نہيں کرنا چاہیے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ہمیں دفاع کے لئے تیار رہنا چاہیے، افغانستان سے یمن تک تمام عالم اسلام کے دفاع کے لئے تیار ہ ونا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcf00dvjw6dtea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ