تاریخ شائع کریں2024 8 July گھنٹہ 15:14
خبر کا کوڈ : 641972

حرم امام رضا(ع) کے متولی کی جانب سے ایران کے نو منتخب صدر کو مبارک باد

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے جاری کردہ فرمان کی بنیاد پرآستان قدس رضوی، حکومت کے ساتھ تعاون اور مددکو اپنا فرض سمجھتا ہے اور توقع ہے کہ زیارت جیسے اہم موضوع پر توجہ دی جائے گی۔
حرم امام رضا(ع) کے متولی کی جانب سے ایران کے نو منتخب صدر کو مبارک باد
حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی کے تہنیتی پیغام کا متن کچھ اس طرح ہے :

بسم الله الرحمن الرحیم
جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان(دامت توفیقاتہ)
السلام علیکم؛

اسلامی جمہوریہ ایران کے چودہویں صدارتی انتخابات میں با شعور،سمجھدار اوربا بصیرت عوام کی جانب سے صدرمملکت منتخب ہونے پر تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں،انتخابات میں ملت ایران کی پرجوش شرکت کو خدا وند متعال کا لطف کرم اور انقلاب اسلامی کے حکیم اور دانا رہبر کی ہدایت اور راہنمائی سمجھتا ہوں۔

تمام شہدائے خدمت خصوصاً سابقہ صدر؛ خادم الرضا(ع) شہید آیت اللہ رئیسی اور شہید آیت اللہ آل ہاشم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ خداوند متعال آپ کو ملک کے تمام مادی و معنوی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے  انقلاب اسلامی کو فروغ دینے اورایران کی انقلابی ،شریف ،باعزت اور باوقار ملت کے لئے مؤثر اور صادقانہ خدمات انجام دینے کی توفیقات عطا فرمائے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے جاری کردہ فرمان کی بنیاد پرآستان قدس رضوی، حکومت کے ساتھ تعاون اور مددکو اپنا فرض سمجھتا ہے اور توقع ہے کہ زیارت جیسے اہم موضوع پر توجہ دی جائے گی اوراسلامی جمہوریہ ایران  کے معنوی و روحانی دارالخلافہ یعنی حرم امام رضا علیہ السلام کے لاکھوں قومی اور بین الاقوامی زائرین کے مسائل کے حل کو حکومت کی ترجیحات میں سے قرار دیا جائے گا۔

ثامن الحجج حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ آلاف التحیۃ والثناء کی نورانی اور ملکوتی بارگاہ میں پروردگار منّان سےملتِ ایران کی عزت و سربلندی اور معزّز حکومت اور ملک و ملت کے تمام خادموں کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں۔
متولی آستان قدس رضوی
احمد مروی
https://taghribnews.com/vdciyzaqrt1a532.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ