تاریخ شائع کریں2024 8 July گھنٹہ 15:18
خبر کا کوڈ : 641978

صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت کے سائے میں محرم میں عزاداری کی جائے گی

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی وجہ سے حزب اللہ صہیونی حکومت کے خلاف میدان جنگ میں اترگئی۔
صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت کے سائے میں محرم میں عزاداری کی جائے گی
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی وجہ سے حزب اللہ صہیونی حکومت کے خلاف میدان جنگ میں اترگئی۔

اس سال کا محرم گذشتہ سالوں کی نسبت مختلف ہوگا۔ اس سال طوفان الاقصی اور حماس کی صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت کے سایے میں محرم میں عزاداری کی جائے گی۔

محرم الحرام کی دوسری مجلس کی مناسبت سے بیروت میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اللہ غزہ کی حمایت میں صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ میں اترگئی۔ آج لوگ کہتے ہیں کہ ہم درست مقام پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا جو بھی گذشتہ نو مہینوں کے دوران فلسطین میں ہونے والے واقعات کو نظر انداز کرتا ہے، نفسیاتی طور پر بیمار ہے۔ ہمیں غزہ کے عوام کی اپنی توانائی کے مطابق مدد کرنا ہوگی کیونکہ قیامت کے دن اس کے بارے میں ہم سے سوال ہوگا۔ ہم حق کی حمایت سے کبھی نہیں کترائیں گے۔ جب حق کے ساتھ ہیں تو کبھی عقب نشینی نہیں کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcefz8pvjh8eoi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ