تاریخ شائع کریں2024 8 July گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 641981

سید عبدالملک الحوثی کی سعودی عرب کو امریکی جال میں پھنسنے سے انتباہ

انہوں نے کہا کہ غزہ کی مقاومت اور عوام کی حمایت میں یمن کے اقدامات مسلح حملوں تک محدود نہیں بلکہ سیاسی اور اقتصادی حملے بھی کئے جارہے ہیں۔
سید عبدالملک الحوثی کی سعودی عرب کو امریکی جال میں پھنسنے سے انتباہ
یمنی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے سعودی عرب کو امریکی جال میں پھنسنے سے انتباہ کیا ہے۔

 یمنی مقاومتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ بعض عرب ممالک کی یہ حالت ہوگئی ہے کہ صہیونی حکومت اور اسکے اداروں سے تعلقات برقرار کررہے ہیں۔ 

سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ غزہ کی مقاومت اور عوام کی حمایت میں یمن کے اقدامات مسلح حملوں تک محدود نہیں بلکہ سیاسی اور اقتصادی حملے بھی کئے جارہے ہیں۔ دشمن ہمارے حملوں سے حیران اور وحشت زدہ ہیں۔ امریکہ اس گمان میں تھا کہ یمنی فوج کے حملوں کو آسانی سے روک سکے گا۔ ہماری تیکنیک نے امریکہ کو پریشان کردیا ہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ ماضی میں امریکہ اپنے بحری بیڑوں کے سہارے دوسرے ملکوں کو دھمکی دیتا تھا۔ غزہ کی حمایت میں ہونے والے یمنی فوج کے حملوں کے بعد امریکی جہازوں کے تیور بدل گئے۔ یمنی حملوں کا جواب دینے کے بجائے فرار اختیار کرتے ہیں۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یمنی فوج کے حملوں کی وجہ سے صہیونی حکومت کی سمندری تجارت مفلوج ہوگئی ہے۔ ہماری سمندری کاروائیوں امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل اپنی مشکلات بانٹنے کے لئے دوسرے ممالک کو بھی میں کھینچ رہے ہیں۔ یورپی ممالک یمنی ڈرون طیاروں کو گرانے میں شرکت کررہے ہیں۔ امریکہ سعودی عرب کو یمن میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔ امریکہ نے ہمیں پیغام دیا ہے کہ سعودی حکومت کو بھی یمن مخالف اتحاد میں شامل کیا جائے گا۔ سعودی عرب یمن کے خلاف کاروائی کرکے اسرائیل کی خدمت کررہا ہے۔ ہم ان اقدامات کے مقابلے میں آنکھ بند نہیں کرسکتے ہیں۔ سعودی عرب کو اپنا طرز عمل بدلنا ہوگا۔ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcivzaqzt1a532.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ