تاریخ شائع کریں2024 11 July گھنٹہ 15:04
خبر کا کوڈ : 642301

شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ 38 ہزار 295 ہوگئی

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مختلف علاقوں پر چار بار حملے کئے ۔
شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ 38 ہزار 295 ہوگئی
غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے آج بدھ کو اعلان کیا ہے کہ شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ 38 ہزار 295 ہوگئی۔

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مختلف علاقوں پر چار بار حملے کئے ۔

 فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق غاصب صیہونی فوج کے ان حملوں میں 52 فلسطین شہید اور 208 زخمی ہوگئے ۔  

اس رپورٹ کے مطابق  صیہونی فوج کے تازہ حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں اضافے کے بعد، سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 38 ہزار 295 اور زخمی ہونے والوں کی تعداد 88 ہزار 241 ہوگئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جدید ترین جنگی جرائم میں غزہ کے العودہ اسکول پر حملہ بھی شامل ہے جس میں 29 فلسطین شہید ہوگئے۔

منگل کی شام غاصب صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی نگرانی میں چلنے والے اس اسکول میں، غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں بے گھر ہوجانے والے بہت سے فلسطینی،پناہ گزین تھے۔
https://taghribnews.com/vdcfx0dvyw6djma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ