تاریخ شائع کریں2024 17 July گھنٹہ 16:09
خبر کا کوڈ : 642902

اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لئے یمنی افواج کا آپریشن تیز سے جارہی رہے گا

جب تک غزہ پٹی کے خلاف جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور اس علاقے کی ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی، ہمارا میزائل آپریشن اور بحری کارروائیاں جاری رہیں گی۔
اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لئے یمنی افواج کا آپریشن تیز سے جارہی رہے گا
یمن کی تحریک انصار اللہ سید سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے صیہونی جارحیت کے خلاف جنگ میں تمام اسلامی ممالک کی شرکت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: غزہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لئے یمنی فوج کا آپریشن دن بہ دن بڑھتی رفتار کے ساتھ جاری ہے۔

انصار اللہ یمن  کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے بحیرہ احمر میں صیہونی حکومت سے متعلق بحری جہازوں اور امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیوں کے جاری رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا: جب تک غزہ پٹی کے خلاف جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور اس علاقے کی ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی، ہمارا میزائل آپریشن اور بحری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

سید سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے مزید کہا: ہمارے آپریشن کے نتائج میں سے ایک جو دشمنوں کے لیے حیران کن اور غیر معمولی ہے، آئزن ہاور طیارہ بردار بحری جہاز کو بحیرہ احمر سے نکال باہر کرنا تھا۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے زور دیا کہ امریکہ، اپنے  طیارہ بردار بحری جہازوں کو ہٹانے کے بعد اسرائیل کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کے لیے سعودیوں کو پھنسانے کی  کوشش  کر رہا ہے۔ میں سعودی حکومت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ہماری قوم کے انتباہات اور نعروں پر کان دھرے اور امریکہ اور اسرائیل کی مدد  کرنے کی غلط حرکت بند کرے ۔

سید سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے مزید کہا: یمنی قوم کے خلاف سعودیوں کی  جارحیت،  امریکہ کے  حکم پر اور اسرائیل کی خدمت کرنے کے لئے ہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا: اسرائیل اور امریکی دشمنوں کے ساتھ جنگ  کا میدان ، ایک ایسا میدان ہے جس میں تمام اسلامی اقوام کواترنا چاہیے۔

سید سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے مزید کہا: مسئلہ فلسطین دردناک مسئلہ اور  المیہ ہے اور یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ اس کے اطراف کے اسلامی ملکوں کا رویہ اس طرح کا ہو۔
https://taghribnews.com/vdccxiqei2bq0o8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ