تاریخ شائع کریں2024 18 July گھنٹہ 16:04
خبر کا کوڈ : 642994

ایران شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں اور اس قتل کا حکم دینے والوں کو سزا دلوانے کی کوشش جاری رکھے گا

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کا کہا تھا کہ ایران صرف قانونی راستے سے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 
ایران شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں اور اس قتل کا حکم دینے والوں کو سزا دلوانے کی کوشش جاری رکھے گا
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی شہید کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے حق پر زور دیا ہے۔

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کا کہا تھا کہ ایران صرف قانونی راستے سے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دلوانے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ تہران داخلی اور بین الاقوامی قانونی اور عدالتی میکنیزم کے ذریعے شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں اور اس قتل کا حکم دینے والوں کو سزا دلوانے کی کوشش جاری رکھے گا۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ جو ان دنوں نیویارک مقیم ہیں، سی این این کے پروگرام جی پی ایس میں مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو سزا دلوانا ہمارا فطری حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے خود اعلان کیا تھا کہ اس نے ایران کے اعلی فوجی کمانڈر کو قتل کیا ہے لہذا فطری سی بات ہے کہ ہم اس معاملے کی پیروی کریں اور اس کیس میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر انہیں سزا دلوائيں۔

ٹرمپ پر ہونے والے ناکام قاتلانہ حملے اور اس میں ایران کے ممکنہ کردار کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے کہا کہ جن واقعات کا آپ نے ذکر کیا ہم سمجھتے ہیں کہ ان کا تعلق امریکہ اندرونی اختلافات اور دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری انتخابی مہم جویی ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcdnx09oyt0on6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ