یمن اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے میں تعاون کے لئے مکمل تیار ہے
یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی شہادت پر امت مسلمہ اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔
یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ یمن اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے میں تعاون کے لئے مکمل تیار ہے۔
یمنی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کی شہادت پر امت مسلمہ اور شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت مقاومتی رہنماؤں کو نشانہ بناکر خطے میں جاری جنگ کو مزید توسیع دینا چاہتی ہے تاہم ان حملوں کے بعد دشمن کو سخت نتائج کا سامنا ہوگا اور صہیونیوں پر عرصہ حیات تنگ ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن صہیونی اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ فلسطین اور دوسرے مقامات پر موجود مجاہدین فولادی ارادے کے ساتھ اسرائیل کو نابود کردیں گے۔
یاد رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر تہران میں ان کی اقامت گاہ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ اپنے محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے۔
دوسری جانب سے لبنانی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے کمانڈر فود شکر کی شہادت کی تصدیق کی ہے جس پر صہیونی طیاروں نے بیروت کے علاقے میں حملہ کیا تھا۔