تاریخ شائع کریں2024 15 September گھنٹہ 22:54
خبر کا کوڈ : 650021

فلسطین کے مقصد کی حمایت میں اتحاد و یکجہتی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے

اس لبنانی مفکر نے کہا: فلسطین کے مقصد کی حمایت میں اتحاد و یکجہتی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے کیونکہ فلسطینی بھائیوں کے ظلم و ستم سے پوری دنیا کے لوگوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔
فلسطین کے مقصد کی حمایت میں اتحاد و یکجہتی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے
عمر عبدالقادر غندور، نے جو لبنان کے مفکرین میں سے ایک اور اسلامی اتحاد لبنان کے اجتماع کے سربراہ ہیں، نے 38ویں بین الاقوامی اتحاد اسلامی کانفرنس کے چوتھے ویبینار میں تاکید کی کہ : اسلامی اتحاد اور اسلامی ادیان کے میل جول کے سلسلے میں جو کانفرنسیں منعقد کی جاتی ہیں ان میں وہ ہمیشہ مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق اور صفوں کے اتحاد کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم بڑے افسوس کے ساتھ دیکھتے ہیں کہ امت اسلامیہ کے بعض افراد خدا کے حکم کے مطابق عمل نہیں کرتے اس صورت میں کہ خدا فرماتا ہے:« إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ»:جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور کئی جماعتیں بن گئے تیرا ان سے کوئی تعلق نہیں، ان کا کام اللہ ہی کے حوالے ہے پھر وہی انہیں بتلائے گا جو کچھ وہ کرتے تھے۔

اس لبنانی مفکر نے کہا: فلسطین کے مقصد کی حمایت میں اتحاد و یکجہتی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے کیونکہ فلسطینی بھائیوں کے ظلم و ستم سے پوری دنیا کے لوگوں کے دل مجروح ہوئے ہیں۔ یہ اس حال میں ہے کہ صیہونیوں نے مغربی ممالک کی حمایت سے فلسطینی عوام کا قتل عام اور بے گھر کرنے اور ان کی سرزمین کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور مظلوم فلسطینی قوم کو بھوک اور بے بسی اور زندگی کی آسان ترین سہولتوں سے محروم کردیا ہے۔

عمر عبدالقادر غندور، نے آخر میں تاکید کی: اسلامی ممالک کے حکمران جو مسئلہ فلسطین کی حمایت سے عاری ہیں، خدا تعالی کی اس آیت کی مثال ہے، جس میں فرمایا گیا ہے:  « وَإِنْ تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلْ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا أَمْثَالَكُمْ»:
خبردار تم وہ لوگ ہو کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کو بلائے جاتے ہو، تو کوئی تم میں سے وہ ہے جو بخل کرتا ہے، اور جو بخل کرتا ہے سو وہ اپنی ہی ذات سے بخل کرتا ہے، اور اللہ بے پروا ہے اور تم ہی محتاج ہو، اور اگر تم نہ مانو گے تو وہ اور قوم سوائے تمہارے بدل دے گا، پھر وہ تمہاری طرح نہ ہوں گے۔سورہ محمد 38
https://taghribnews.com/vdcdxz09fyt0kz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ