تاریخ شائع کریں2024 19 September گھنٹہ 14:45
خبر کا کوڈ : 650759

اسرائیل کو لبنان میں جنگی جرائم کی قیمت ادا کرنا پڑے گی

تنظیم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروت میں صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں کئی لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی حکومت کا دہشت گردانہ اقدام نہایت ہی قابل مذمت ہے۔
اسرائیل کو لبنان میں جنگی جرائم کی قیمت ادا کرنا پڑے گی
یمنی تنظیم انصاراللہ نے بیروت پر صہیونی حکومت کے سائبر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے سائبر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تنظیم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیروت میں صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے میں کئی لبنانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی حکومت کا دہشت گردانہ اقدام نہایت ہی قابل مذمت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سویلین پر حملہ لبنان کی خودمختاری پر حملہ اور جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے۔

انصاراللہ نے کہا ہے کہ غزہ اور بیروت میں صہیونی حکومت کی دہشت گرد کاروائیوں کو امریکی حمایت حاصل ہے۔

یمنی تنظیم نے مزید کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی حکومت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اسرائیل حزب اللہ کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہونے کی وجہ سے شہریوں پر حملے کرکے اپنی ناتوانی کا اظہار کررہا ہے۔

بیان میں انصاراللہ نے لبنانی عوام اور مقاومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ صہیونی حکومت کو سخت جواب دینے کا حق رکھتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbsgb09rhbszp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ