تاریخ شائع کریں2024 19 September گھنٹہ 14:47
خبر کا کوڈ : 650760

صہیونی حکومت کے بزدلانہ سائبر حملے کے بعد حزب اللہ ہر حال میں جواب دے گی

انہوں نے کہا کہ لبنان جنگ کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہے تاہم حزب اللہ کو ہم نہیں روک سکتے ہیں۔ صہیونی حکومت کی جانب سے شدید ضربہ لگنے کے بعد حزب اللہ کا جواب حملہ یقینی ہے۔
صہیونی حکومت کے بزدلانہ سائبر حملے کے بعد حزب اللہ ہر حال میں جواب دے گی
لبنان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے بزدلانہ سائبر حملے کے بعد حزب اللہ ہر حال میں جواب دے گی۔

تقریب خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کے وزیرخارجہ عبداللہ بوحبیب نے بیروت پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملوں کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے مسلسل حملوں کے بعد خطے میں وسیع جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

امریکی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے سائبر حملوں کے نتیجے میں کئی لبنانی شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان جنگ کی کوئی خواہش نہیں رکھتا ہے تاہم حزب اللہ کو ہم نہیں روک سکتے ہیں۔ صہیونی حکومت کی جانب سے شدید ضربہ لگنے کے بعد حزب اللہ کا جواب حملہ یقینی ہے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں کے دوران پیجر اور واکی ٹاکی ڈیوائسز میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر بیس افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd9z09zyt0k56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ