تاریخ شائع کریں2024 27 September گھنٹہ 14:05
خبر کا کوڈ : 651723

ایک برس میں نسل پرست صیہونی حکومت نے غزہ میں انواع  واقسام کے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق شام ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کی فلسطین کمیٹی کی نشست سے خطاب کیا۔
ایک برس میں نسل پرست صیہونی حکومت نے غزہ میں انواع  واقسام کے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کی فلسطینی کمیٹی کی نشست سے خطاب میں کہا ہے کہ فلسطین کے حالیہ تغیرات نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ حماس اور فلسطینی استقامت کی نابودی  صر ایک وہم اور خام خیالی ہے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق شام ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کی فلسطین کمیٹی کی نشست سے خطاب کیا۔

 انھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس میں نسل پرست صیہونی حکومت نے غزہ میں انواع  واقسام کے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

 اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اس نشست سے خطاب میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ  اسلامی جمہوریہ ایران  فلسطینی امنگوں کے ایک سچے اور ثاب قدم  حامی نیز علاقائی اور بین الاقوامی امن وسلامتی کے ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت سے ناوابستہ تحریک سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطینی قوم کی قانونی جدوجہد اور آزادی و خود مختاری کی حمایت میں مضبوظ پیغام ارسال کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس نشست کے نتیجے میں اہم اقدامات اور تجاویز سامنے آئيں گی  جن میں :

1۔ غزہ میں فوری، غیر مشروط ، جامع اور دائمی جنگ بندی اور ملت فلسطین اورعلاقے کی دیگر تمام اقوام کے خلاف سبھی جرائم بند کئے جانے،  

2۔ سترہ برس سے جاری غزہ کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے،

3۔ سبھی فلسطینی قیدیوں کی آزادی ،

4۔ اسرائیلی حکومت کوغزہ سے غیر مشروط طور پر فوری پسپائی پر   مجبور کئے جانے نیز دربدر ہونے والے سبھی فلسطینیوں کی بغیر کسی رکاوٹ کے با عزت واپسی کی ضمات دیئے جانے،

5۔ غزہ کے خلاف جارحیتوں کا سلسلہ مکمل طور پر منقطع کرنے  اور غاصبانہ قبضہ ختم کرنے نیز بین الاقوامی اور قانونی عہدوپیمان اور انسانی حقوق نیز بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین  پر عمل درآمد پر صیہونی حکومت کومجبور کرنے کے لئے اس کے اسلحہ جاتی اور تجارتی بائیکاٹ اور

6۔ جنوبی افریقا کے دائر کردہ مقدمے میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے نسل کشی کنوینشن کے تحت جو عبوری حکم جاری کیا ہے اس کے نفاذ اور اسی طرح اس نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں دخیل سبھی اسرائیلی حکام کے خلاف قانونی چورہ جوائی اور انہیں قرار واقعی سز دیئے جانے کی تجاوزیر اور مطالبات شامل ہوں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdxf09syt0k56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ