حزب اللہ کا مقبوضہ فلسطین میں کرمئیل صیہونی کالونی پر سنگین راکٹ حملہ
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی کرمئیل صیہونی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے مراکز پر حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
شیئرینگ :
حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی کرمئیل صیہونی کالونی سمیت مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے مراکز پر حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کرمئیل صیہونی کالونی پر سنگین راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پائیدار فلسطینی قوم کی حمایت، استقامتی فلسطینی محاذ کے بہادر سپاہیوں کی پشت پناہی ، لبنانی عوام کے دفاع اور شہروں، دیہی بستیوں اور غیر فوجیوں پر اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں آج دوپہر بعد، استقامتی تحریک کے مجاہدین نے کرمئیل صیہونی کالونی پر راکٹوں کی بارش کردی۔
صیہونی حکومت کی فوج کے ریڈیو نے بھی الجلیل سفلی میں واقع کرمئیل صیہونی کالونی کے حزب اللہ کے راکٹوں کا براہ راست نشانہ بننے کی خبر کا اعلان کیا ہے۔
صیہونی حکومت کی ٹی وی چینل 12 نے بھی رپورٹ دی ہے کہ الجلیل سفلی میں کرمئیل صیہونی کالونی اور اس کے اطرف کے علاقوں پر تیس راکٹوں کوگرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے اور جب تک ایجنسی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہے تہران ...