آج علی الصبح اسرائیلی میڈیا نے الارم سائرن کی آواز اور مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ڈرون حملے کے امکان کی اطلاع دی اور بعض ذرائع نے اردن کی سرحد کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازیں سننے کی بھی اطلاع دی۔
شیئرینگ :
عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت اور بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کے خلاف غاصب حکومت کے جرائم کے جواب میں اس نے آج صبح ایلات کی بندرگاہ میں ایک اہم اسرائیلی ہدف پر حملہ کیا۔
عراقی مزاحمت نے اس بیان کے تسلسل میں تاکید کی کہ وہ دشمن کے ٹھکانوں کو بڑی شدت کے ساتھ کچلنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
آج علی الصبح اسرائیلی میڈیا نے الارم سائرن کی آواز اور مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ڈرون حملے کے امکان کی اطلاع دی اور بعض ذرائع نے اردن کی سرحد کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازیں سننے کی بھی اطلاع دی۔
صہیونی فوج نے اردن کی سرحد کے قریب ایک عراقی ڈرون کو دیکھنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
عراقی اسلامی مزاحمتی گروپ کئی مہینوں سے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور ان حملوں کے خاتمے کا انحصار غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے قیام پر ہے۔