صوبہ سیستان و بلوچستان میں آپریشن میں 23 دہشت گرد ہلاک اور 46 گرفتار
جنرل احمد شفائی نے جعے کوارنا کے نامہ نگار سے بات چیت میں بتایا کہ سپاہ پاسداران کی بری فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے آپریشن شہدائے سلامتی میں، مدافعین سلامتی کی شجاعت اور فداکاریوں کے نتیجے میں 23 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران کی بری فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے آپریشن شہدائے سلامتی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں اس آپریشن میں 23 دہشت گرد ہلاک اور 46 گرفتار ہوئے
جنرل احمد شفائی نے جعے کوارنا کے نامہ نگار سے بات چیت میں بتایا کہ سپاہ پاسداران کی بری فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے آپریشن شہدائے سلامتی میں، مدافعین سلامتی کی شجاعت اور فداکاریوں کے نتیجے میں 23 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔
انھوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 46 دہشت گرد گرفتار کئے گئے اور سات دہشت گردوں نے اسلحہ زمین پر رکھ کر، خود کو سپاہ کے اہلکاروں کے حوالے کردیا ۔
سپاہ کی بری فورس کے قدس ہیڈکوارٹر کے آپریشن شہدائے سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں کی بھیڑیا صفت صیہونی حکومت بالخصوص اس کی جاسوسی تنظیم سے وابستگی ناقابل انکار حقیقت ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کے پاس جدید ترین اسلحے اور جنگی وسائل تھے جو ان دہشت گرد گروہوں کی صیہونی حکومت سے وابستگی کا ثبوت ہے ۔
جنرل احمد شفائی نے کہا کہ یہ بات بھی اہم اور قابل غور ہے کہ ان دہشت گرد گروہوں کے افراد میں غیر ایرانی بھی شامل ہیں اوریہ زرخرید دہشت گرد اغیار کی تخریبی جاسوسی تنظیموں کی طرف سے مختلف کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔
تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا ...