تاریخ شائع کریں2024 11 November گھنٹہ 18:40
خبر کا کوڈ : 657186

تل ابیب کے ساتھ جنگ ​​کے پانچویں مرحلے میں یمنیوں کی منفرد کارروائیاں

تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع  نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا میں سوریک اڈے کے خلاف ایک منفرد آپریشن کرنے میں کامیاب رہی  ہے۔
تل ابیب کے ساتھ جنگ ​​کے پانچویں مرحلے میں یمنیوں کی منفرد کارروائیاں
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے آج صبح مقبوضہ علاقوں کے خلاف آپریشن کی تفصیلات بتائیں۔

تقریب نیوز ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع  نے کہا: ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا میں سوریک اڈے کے خلاف ایک منفرد آپریشن کرنے میں کامیاب رہی  ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فوجی آپریشن  مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا، صہیونی فوجی اڈے کے خلاف آپریشن کے فورا بعد قریبی  علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورسز نے فلسطین 2 سپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے غاصب رجیم کے خلاف بھرپور کاروائی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام فلسطینی اور لبنانی ممالک کی حمایت میں صہیونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی جنگ کے پانچویں مرحلے کے طور پر کیا گیا۔

 یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یہ بھی کہا کہ یمن کی یہ کاروائیاں صہیونی حکومت کے فلسطین اور لبنان پر جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔
https://taghribnews.com/vdcc4mqee2bqps8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ