تاریخ شائع کریں2024 16 November گھنٹہ 14:17
خبر کا کوڈ : 657610

دو فلسطینی قیدیوں سمیع علیوی اور انور اسلیم کی صیہونی جیلوں میں شہادت کی تصدیق

حماس نے غاصب صیہونی حکومت کی سکون کے ساتھ منصوبہ بند قتل کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے، دو فلسطینی قیدیوں سمیع علیوی اور انور اسلیم کی صیہونی جیلوں میں شہادت کی تصدیق کردی ہے

فلسطین کی جنگی قیدیوں کے امورکی کمیٹی نے صیہونی جیلوں میں دو فلسطینی قیدیوں، سمیع علیوی اور انور اسلیم کی شہادت کی خبر دی ہے۔

اس رپورٹ  کے مطابق اکسٹھ سالہ شیخ سمیع علیوی غرب اردن کے شہر نابلس کے رہنے والے اور اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے لیڈروں میں سے تھے۔

 وہ حالیہ برسوں کے دوران بارہا گرفتار کئے گئے اور جسمانی حالت اچھی نہ ہونے کے باوجود انہیں سخت  ترین ایذائيں دی گئيں۔  

 اس رپورٹ کے مطابق شہید انور شعبان محمد اسلیم 44 برس کے اور غزہ کے رہنے والے تھے۔

حماس نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ نابلس کے رہنے والے   سمیع علیوی اور غزہ کے رہنے والے انور اسلیم کی صیہونی حکومت کی جیلوں میں شہادت، فلسطینی قیدیوں کے ساتھ غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ سلوک کی عکاسی کرتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcezf8p7jh8npi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ