ہم آپ سے الگ نہیں ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں،،ریبر معظم کا لبنانی عوام کے نام پیغام
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے لبنان کے عوام کے نام ایک شفاہی پیغام جاری کیا ہے
شیئرینگ :
رہبر انقلاب اسلامی نے لبنان کے عوام کے نام ایک شفاہی پیغام جاری کیا ہے۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے لبنان کے عوام کے نام ایک شفاہی پیغام جاری کیا ہے جس میں آپ نے فرمایا کہ ہم آپ سے الگ نہیں ہیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں، ہم آپ کے دکھ، تکالیف اور درد میں شریک ہیں، ہمارا اور آپ کا درد و رنج ایک ہے، آپ کا درد ہمارا درد ہے، اور ہم آپ سے الگ نہیں ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنا زبانی پیغام معروف مداح اهل بیت میثم مطیعی اور فلاحی کاموں میں مصروف دیگر افراد کے ہمراہ لبنان کے عوام کو ارسال کیا۔
میثم مطیعی فلاحی و سماجی شخصیات کے ساتھ ایرانی عوام کے عطیات لے کر لبنان گئے ہیں۔