تاریخ شائع کریں2024 21 November گھنٹہ 11:45
خبر کا کوڈ : 658190

امریکہ غزہ میں صہیونی حکومت کے خطرناک منصوبوں کی حمایت کرتا ہے

عراقی رہنما مقتدی الصدر نے کہا ہے کہ امریکہ نے قرار داد ویٹو کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ اس کو دہشت گردی اور خونریزی سے عشق ہے۔ غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کی نسل کشی کو امریکی حمایت حاصل ہے۔
امریکہ غزہ میں صہیونی حکومت کے خطرناک منصوبوں کی حمایت کرتا ہے
عراقی رہنما مقتدی الصدر نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی قرار داد ویٹو ہونے کے بعد امریکہ پر شدید تنقید کی ہے۔

تقریب  خبررسان ایجنسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف پیش ہونے والی قرار داد کو ویٹو کردیا ہے۔ امریکی اقدام کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عراقی رہنما مقتدی الصدر نے کہا ہے کہ امریکہ نے قرار داد ویٹو کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ اس کو دہشت گردی اور خونریزی سے عشق ہے۔ غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کی نسل کشی کو امریکی حمایت حاصل ہے۔

ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ غزہ میں صہیونی حکومت کے خطرناک منصوبوں کی حمایت کرتا ہے۔ اقوام متحدہ میں قرارداد کو ویٹو کرنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ نے چار مرتبہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔ اس موقع پر امریکی نمائندے نے کہا کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کی رہائی کے بغیر جنگ بندی کوئی معنی نہیں رکھتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdci3vaqut1awz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ