یمنی اور عراقی مقاومت کی جانب سے حزب اللہ کی قدردانی
یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومت نے بہادری اور جرائت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرکے کامیابی کا باب رقم کیا ہے
شیئرینگ :
یمنی اور عراقی مقاومت نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی بہادری سے صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوئی، غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
تقریب نیوز کے مطابق لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد مقاومتی تنظیموں نے حزب اللہ کی مقاومت کو سراہا ہے۔
یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ لبنانی مقاومت نے بہادری اور جرائت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرکے کامیابی کا باب رقم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مقاومت بہادری اور جرائت کا مظاہرہ نہ کرتی تو صہیونی دشمن کبھی جنگ بندی پر راضی نہ ہوتے۔
دوسری طرف عراقی حزب اللہ نے لبنان میں جنگ بندی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایک میدان میں جنگ بندی سے دوسرے میدانوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مقاومت فلسطین کے بارے میں اپنے موقف پر پہلے کی طرح پوری طاقت سے قائم ہے۔
عراقی مقاومت نے کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔