تاریخ شائع کریں2024 8 December گھنٹہ 23:25
خبر کا کوڈ : 660138

ایران کے پرامن جوہری پروگرام جاری رہے گا

عالمی جوہری ادارے کی نگرانی میں ایران کا ایٹمی پروگرام جاری رہے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ
ایران کے پرامن جوہری پروگرام جاری رہے گا
رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور جامع حفاظتی اقدامات کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے اپنا ایٹمی پروگرام جاری رکھے گا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے حالیہ بیان کے بارے میں صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رافیل گروسی کے ریمارکس بورڈ آف گورنرز میں تین یورپی ممالک اور امریکہ کے مخاصمت آمیز موقف پر مبنی ہے جس میں عالمی ادارے نے بغیر کسی منطقی یا قانونی جواز کے بغیر ایران کے خلاف ایک قرارداد منظور کی۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ آئی اے ای اے کچھ عزائم اور اقدامات کی نیت سے تہران آئے تھے لیکن بعض یورپی ممالک اور امریکہ نے غیر منطقی دباو کے تحت ان کی کوششیں بے اثر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور جامع حفاظتی اقدامات کے فریم ورک کے تحت مکمل طور پر شفاف انداز میں اور آئی اے ای اے کی نگرانی میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حالیہ سرگرمیاں بھی آئی اے ای اے کو درست معلومات کے ساتھ انجام دی گئی ہیں اور اس کی مسلسل نگرانی میں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdsz09jyt09f6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ