تحریک حماس کی شامی قوم کے تمام گروہوں کو اتحاد کی تاکید
تحریک حماس نے زور دیا ہے کہ ہم طاقت کے ساتھ شام کی عظیم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم شام کے اتحاد، ارضی سالمیت، اس ملک کی قوم، اس کی مرضی اور آزادی و اس کے سیاسی انتخاب کے احترام پر زور دیتے ہيں
شیئرینگ :
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری شامی قوم سے اپیل ہے کہ وہ اپنے چیلنجوں پر نمٹ لیں تاکہ فلسطین اور مزاحمتی فرنٹ کی حمایت کا اپنا رول جاری رکھ سکيں۔
تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم شامی قوم کے تمام گروہوں کو اتحاد اور قومی یکجہتی اور ماضی کے مسائل کو بھول جانے کی دعوت دیتے ہیں۔
تحریک حماس نے زور دیا ہے کہ ہم طاقت کے ساتھ شام کی عظیم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم شام کے اتحاد، ارضی سالمیت، اس ملک کی قوم، اس کی مرضی اور آزادی و اس کے سیاسی انتخاب کے احترام پر زور دیتے ہيں۔
حماس نے زور دیا ہے تمام دھڑوں کے تعاون، قومی اتحاد، اخوت اور در گذر کی مدد سے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم شامی قوم سے اپیل کرتے ہيں کہ وہ اپنے چیلنجوں کو ختم کرے تاکہ فلسطین اور اس کی مزاحمت کی حمایت کے اپنے رول کو جاری رکھ سکے۔ ہم شام کی سرحدوں پر غاصبوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہيں اور شام کے علاقوں پر صیہونی حکومت کی طمع کارانہ نظر کے خلاف ہيں۔