تاریخ شائع کریں2024 10 December گھنٹہ 19:53
خبر کا کوڈ : 660374

غاصب صہیونی فوج کی جارحیت سے شام کو سنگین خطرات لاحق

مقامی ذرائع کے مطابق دمشق کے نواحی علاقوں جیسے عرنہ، بقعسم، الریمہ، حینہ، قلعه جندل، الحسینیہ اور جیاتا الخشب کو اسرائیلی فوج نےاپنے قبضے لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی ان علاقوں کے قبضے کی تصدیق کی ہے
غاصب صہیونی فوج کی جارحیت سے شام کو سنگین خطرات لاحق
غاصب صہیونی فوج کی فضائی اور زمینی جارحیت اورحملوں سے شام کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

تقریب نیوز(تنا): المیادین کی رپورٹ کے مطابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد صہیونی ٹینک شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیک پہنچ گئے ہیں جبکہ شام پر قبضہ کرنے والا مسلح گروہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد غاصب صہیونی فورسز شام میں داخل ہوکر دارالحکومت کے نزدیک پہنچ گئی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے حینہ گاؤں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ خان الشیخ کے قریب پہنچ چکی ہیں ۔ اسرائیلی ٹینک قطنا شہر سے 3 کلومیٹر اور دمشق سے 20 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق دمشق کے نواحی علاقوں جیسے عرنہ، بقعسم، الریمہ، حینہ، قلعه جندل، الحسینیہ اور جیاتا الخشب کو اسرائیلی فوج نےاپنے قبضے لے لیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بھی ان علاقوں کے قبضے کی تصدیق کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی جارحیت اورحملوں سے شام کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہونے کے باوجود شام پر مسلط مسلح گروہ نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfexdvjw6dvma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ