تاریخ شائع کریں2024 10 December گھنٹہ 20:11
خبر کا کوڈ : 660378

پاکستان: سابق آئی ایس آئی چیف کا کورٹ مارشل ٹرائل شروع

پاکستان کے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی شروع کردی گئی ہے، اس سلسلے میں انہیں چارج شیٹ کردیا گیا ہے
پاکستان: سابق آئی ایس آئی چیف کا کورٹ مارشل ٹرائل شروع
پاکستان کے سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کارروائی شروع کردی گئی ہے، اس سلسلے میں انہیں چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔

تقریب نیوز(تنا): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی۔

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ان چارجز میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا،اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا شامل ہیں۔

فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران ملک میں انتشار اور بدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ ان پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان متعدد پُرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایما اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔ فیلڈجنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر)کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjayemouqemtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ