تاریخ شائع کریں2024 10 December گھنٹہ 20:14
خبر کا کوڈ : 660379

امریکی کیمپوں میں داعش کے 11,000 عناصر کو تربیت دی جا رہی ہے

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق چیف کمانڈر کا کہنا ہے کہ خطے کے امریکی کیمپوں میں داعش کے 11,000 عناصر کو تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ جلد از جلد عراق پر حملہ آور ہوں۔
امریکی کیمپوں میں داعش کے 11,000 عناصر کو تربیت دی جا رہی ہے
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق چیف کمانڈر کا کہنا ہے کہ خطے کے امریکی کیمپوں میں داعش کے 11,000 عناصر کو تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ جلد از جلد عراق پر حملہ آور ہوں۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب  اسلامی کے سابق چیف کمانڈر محسن رضائی نے ایران کی بین الاقوامی ایرو اسپیس نمائش سے خطاب کے دوران خطے کی صورت حال پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام میں اسرائیل، امریکہ اور قابض دہشت گرد گروہوں نے 250 شہری مقامات پر حملہ کیا ہے اور ملک کے تمام فوجی اور سائنسی مراکز کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے۔

جنرل محسن رضائی نے کہا کہ لبنان اور شام میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات مستقبل قریب میں عراق میں بھی رونما ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن خطے کے ممالک کی بیداری اور آزادی سے خائف ہیں، لہذا انہیں کمزور کرنے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے خطے میں امریکی کیمپوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کیمپوں میں داعش کے 11,000 عناصر کو  تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ جلد از جلد عراق پر حملہ کر سکیں۔

ایران کی سپاہ کے سابق چیف نے خبر دار کیا کہ خطے میں عدم تحفظ سے علاقائی ممالک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، خطے کی ریاستوں کو ہوشیار رہنا چاہیے کہ امریکا اور اس کے اتحادی اقوام کو کمزور کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کے درپے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdca0wnio49nie1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ