شام: معروف کیمیادان نامعلوم افراد کی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے
دہشت گردوں کے دمشق پر قبضے کے بعد ہی داخلی انتشار اور اسرائیل کی جارحیت زور پکڑنے لگی ہے، قابض صیہونی رجیم شام کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کرنے پر تل گئی ہے
شیئرینگ :
دہشت گردوں کے دمشق قبضے کے ساتھ ہی اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، شام کے دانشوروں اور سائنسدانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
تقریب نیوز(تنا): وطن نیوز سائٹکے مطابق ذرائع ابلاغ نے دمشق میں شام کے ممتاز کیمیا دان حمدی اسماعیل کے قتل کی خبر دی ہے۔
دہشت گردوں کے دمشق پر قبضے کے بعد ہی داخلی انتشار اور اسرائیل کی جارحیت زور پکڑنے لگی ہے، قابض صیہونی رجیم شام کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کرنے پر تل گئی ہے۔
یہ صورت حال 2003 میں امریکی حملے کے بعد عراق میں پیش آنے والے واقعات سے ملتی جلتی ہے کہ جہاں ملک کے سائنسدانوں کو چن چن کر مارا گیا، یہ عمل آج شام میں بھی دہرایا جا رہا ہے۔
میڈیا ذرائع نے شام کے ممتاز کیمیا دان ڈاکٹر حمدی اسماعیل ندی کے ان کے گھر میں قتل کی خبر دی ہے۔
مبصرین اس خونریزی کو افراتفری اور عدم استحکام کا آغاز قرار دے رہے ہیں کہ جہاں غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں یا بعض مسلح گروہوں کے ذریعے شام کے سائنسدانوں اور دانشوروں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی گئی ہے جو اس سے پہلے عراق میں انجام دی گئی تھی۔
شامی ذرائع نے بتایا کہ اس ممتاز کیمیا دان کے پر اسرار قتل سے ملک کے علمی اور سائنسی حلقے صدمے سے دوچار ہیں۔
ڈاکٹر حمدی اسماعیل ندی ایک ممتاز سائنسدان تھے جنہوں نے ملک کے شعبہ کیمسٹری کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔