صہیونی فوجی کے درمیان منشیات کا استعمال کئی گنا بڑھ گیا
صہیونی ویب سائٹ واللا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجی کے درمیان منشیات اور الکحل استعمال کرنے کی شرح کئی گنا بڑھ گئی ہے
شیئرینگ :
صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے نتیجے میں صہیونی فوجیوں میں منشیات استعمال کرنے کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
تقریب نیوزنے شہاب نیوز کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ غزہ میں گذشتہ 15 مہینوں سے جاری جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجی کئی طرح کی نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔
صہیونی ویب سائٹ واللا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجی کے درمیان منشیات اور الکحل استعمال کرنے کی شرح کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
واللا نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل فوج کے 18 سے 26 سال کے جوانوں کے بارے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق ہر تین میں سے ایک جوان منشیات کی عادت میں مبتلا ہوگیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ خوف اور افسردگی کا شکار ہونے والے صہیونی فوجی جوانوں کی تعداد میں 2019 کے بعد 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔