تاریخ شائع کریں2024 11 December گھنٹہ 23:58
خبر کا کوڈ : 660493

شام: قابض دہشت گردوں کی عرب اور یورپی ممالک کے سفیروں سے ملاقات

المیادین ٹی وی کے مطابق شام میں دہشت گردوں کی سیاسی کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں خطے کے کئی عرب اور یورپی ممالک سے رابطے کی تصدیق کی گئی ہے۔
شام: قابض دہشت گردوں کی عرب اور یورپی ممالک کے سفیروں سے ملاقات
شام پر قابض دہشت گردوں کی سیاسی کونسل کے ارکان نے خطے کے کئی عرب اور یورپی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی.

المیادین ٹی وی کے مطابق شام میں دہشت گردوں کی سیاسی کونسل کی جانب سے جاری ایک بیان میں خطے کے کئی عرب اور یورپی ممالک سے رابطے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ  عراق، بحرین، عمان، مصر، متحدہ عرب امارات، اردن، سعودی عرب اور اٹلی کے سفیروں کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان ممالک کے سفیروں نے شام کی نئی حکومت کے ساتھ اعلی سطح کی ہم آہنگی کا وعدہ کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق قطر آئندہ چند دنوں میں دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے آئندہ چند دنوں کے اندر پروازوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdchwvn-x23n-kd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ