تاریخ شائع کریں2024 12 December گھنٹہ 00:08
خبر کا کوڈ : 660494

شام خطے کی نبض کی حیثیت رکھتا ہے

شیخ حمودی کا کہنا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شام میں سیاسی نظام کی تبدیلی ایک با شعور جمہوری تبدیلی کے لیے اہم موڑ ہوگی، جو شام اور اس کے عوام کی وحدت اور مقام کو تمام عناصر کے ساتھ محفوظ رکھے گی اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے بین الاقوامی نگرانی میں حکومت میں مساوی شراکت داری کو یقینی بنائے گی۔
شام خطے کی نبض کی حیثیت رکھتا ہے
عراقی مجلس اعلیٰ اسلامی کے صدر شیخ ہمام حمودی نے شام کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام عراق کے لیے پھیپھڑوں کی مانند ہے اور خطے کی نبض کی حیثیت رکھتا ہے۔

شیخ ہمام حمودی نے کہا کہ جب تک شام میں استحکام نہیں آئے گا اس کے مسائل اور معاملات حل نہیں ہوں پائیں گے اور یہی وجہ ہے کہ ہم وہاں کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات پر ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شام کے امن، استحکام، عوامی اتحاد، اور عرب اور اسلامی دنیا خصوصاً فلسطین کی حمایت میں اس کے مؤثر کردار کے خواہاں ہیں۔

شیخ حمودی نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ شام میں سیاسی نظام کی تبدیلی ایک با شعور جمہوری تبدیلی کے لیے اہم موڑ ہوگی، جو شام اور اس کے عوام کی وحدت اور مقام کو تمام عناصر کے ساتھ محفوظ رکھے گی اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے بین الاقوامی نگرانی میں حکومت میں مساوی شراکت داری کو یقینی بنائے گی۔
https://taghribnews.com/vdci3uaq5t1aq52.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ