اس سے قبل نئی دہلی میں فلسطین کے سفارت خانے کے سربراہ عبد الرزاق نے پرینکا گاندھی سے ملاقات کر کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی تھی۔
شیئرینگ :
بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
تقریب نیوز(تنا): بھارتی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی پیر کو ایک ایسا بیگ لے کر لوک سبھا پہنچیں جس پر فلسطین لکھا ہوا تھا۔
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کی جانب سے صیہونی حکومت کی جارحیت کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف موقعوں پر آواز اٹھائی جاتی رہی ہے۔
نئی دہلی میں فلسطین کے سفارت خانے کے سربراہ عبد الرزاق کی پرینکا گاندھی سے ملاقات
اس سے قبل نئی دہلی میں فلسطین کے سفارت خانے کے سربراہ عبد الرزاق نے پرینکا گاندھی سے ملاقات کر کے وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی تھی۔