تاریخ شائع کریں2024 19 December گھنٹہ 16:30
خبر کا کوڈ : 661282

لبنان اور شام میں جاری جارحیت تشویش ناک ہے

غزہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا گیا ہے۔نائب وزیر اعظم پاکستان
لبنان اور شام میں جاری جارحیت تشویش ناک ہے
تقریب نیوز (تنا) نے پاکستان کے اخبار ڈان کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے درالحکومت میں 8 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی 8) کے وزرا کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ غزہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا گیا ہے۔

لبنان اور شام میں جاری جارحیت تشویش ناک ہے۔ پاکستان فوری اور غیر مشروط طور پر جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈی 8 وزرا کونسل اجلاس مشرق وسطیٰ میں انسانی بحران سے نمٹنے کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم فورم ہے، پاکستان ڈی 8 ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور تجارت کے لیے پرعزم ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevz8pwjh8pwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ