تاریخ شائع کریں2024 22 December گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 661596

جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 جوان شہید

خوارج کے گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 8 خوراج ہلاک کردیے گئے
جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 16 جوان شہید
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں خارجی دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 16 جوان شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کے گروپ نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 16 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 8 خوراج ہلاک کردیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں 30 سال کے لانس نائیک لیاقت علی شہید کا تعلق ضلع کرم سے ہے اور انہوں نے 11 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا جبکہ 31 سال کے لانس نائیک محمد اسحاق شہید ضلع کرک کے رہائشی ہیں اور شہید نے 9 سال پاک فوج میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے، اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccosqee2bqep8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ