دمشق: حرم حضرت سکینہ س کے امام جماعت فائرنگ سے شہید
انکی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں گاڑی چھلنی ہوگئی اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی
شیئرینگ :
شام کے دارالحکومت میں ایرانی سفارت خانے کے رکن اور حرم حضرت سکینہ س کے امام جماعت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شہید ہونے والے رکن کی شناخت داؤد کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی کار میں گھر سے روانہ ہوئے تھے۔
انکی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں گاڑی چھلنی ہوگئی اور انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کی تحقیقات کے لیے شام کی عبوری حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔