کرمانشاہ میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی
یہ گروہ اس دوران رات کے وقت باہر بیٹھنے والے نوجوانوں کو تکفیری اور داعشی تنظیموں کی طرف راغب کررہا تھا اور ملکی سلامتی کے خلاف تخریبی منصوبے بنانے کا بھی ارادہ رکھتا تھا
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے شہر سرپل ذہاب میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب کی کاروائی میں تخریبی منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
سرحدی شہر سرپل ذہاب کے پراسکیوٹر امیر فیضی نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال سے سیکیورٹی ادارے ایک ایسے گروہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھے جو داعشی اور تکفیری نظریات رکھتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ گروہ اس دوران رات کے وقت باہر بیٹھنے والے نوجوانوں کو تکفیری اور داعشی تنظیموں کی طرف راغب کررہا تھا اور ملکی سلامتی کے خلاف تخریبی منصوبے بنانے کا بھی ارادہ رکھتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے سپاہ پاسداران کی انٹیلیجنس کے گمنام سپاہیوں نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ایک تکنیکی کارروائی کے ذریعے اس گروہ کے ارکان کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی۔
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران 12 افراد کو گرفتار کیا گیا جو اس وقت زیرحراست ہیں۔