تاریخ شائع کریں2024 23 December گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 661725

یمن نے اسرائیل کا بحری محاصرہ کررکھا ہے

یمنی فوج نے پچھلے ایک سال سے تل ابیب کے اسٹریٹجک سمندری راستے کو بند کر رکھا ہے اور امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملے یمن کا کچھ نہیں بگاڑ سکے
یمن نے اسرائیل کا بحری محاصرہ کررکھا ہے
ایک صیہونی عہدیدار نے کہا کہ یمنی فوج نے پچھلے ایک سال سے تل ابیب کے اسٹریٹجک سمندری راستے کو بند کر رکھا ہے اور امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملے یمن کا کچھ نہیں بگاڑ سکے۔

تفصیلات کے مطابق، مزاحمتی میڈیا ذرائع نے صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی ریزرو فورسز کے بریگیڈیئر جنرل "غرشون کوہین" نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ ایک سال سے اسرائیل کا بحری محاصرہ کر رکھا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ تل ابیب کا اسٹریٹجک سمندری راستہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل چیلنجوں کا شکار تھا اور اس سلسلے میں امریکہ اور برطانیہ کے فوجی اتحاد کی کوششیں بھی کارگر ثابت نہیں ہوئیں۔ 

صہیونی روزنامہ معاریو نے بھی لکھا ہے کہ اسٹریٹجک امور کے تجزیہ کار "آوی اشکنازی" نے یمن کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں اور ڈرونز کے مقابلے میں صیہونی فضائی دفاعی نظام کی نا اہلی کا اعتراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک یمنی ڈرون اسرائیل میں اسٹریٹجک تنصیبات پر آسانی سے حملہ کرتا ہے جب کہ اس دوران اسرائیلی فضائی سسٹم مکمل طور پر فیل ہوجاتا ہے۔

اسرائیلی دفاعی ماہرین یمن کی بیلسٹک میزائل طاقت پر انگشت بدندان رہ گئے ہیں۔ 

دوسری طرف یمن نے غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ تل ابیب پر اپنے حملوں میں تیزی لانے کا عزم دہرایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgxq93nak93u4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ