تاریخ شائع کریں2024 24 December گھنٹہ 15:43
خبر کا کوڈ : 661848

یمن: تل ابیب سمیت مختلف مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے

جنرل سریع نے واضح کیا کہ پہلی کارروائی میں مقبوضہ عسقلان جب کہ دوسری کارروائی میں مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں اسرائیلی دشمن کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا.
یمن: تل ابیب سمیت مختلف مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے
یمنی فوج نے تل ابیب سمیت مختلف مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں۔

موصولہ خبروں کے مطابق یمنی فوج نے تل ابیب سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا  ہے.

اسرائیلی فوج نے بھی یمن سے کئے جانے والے میزائل حملے کی تصدیق کی ہے.

یمن سے میزائل فائر ہونے کی وجہ سے خطرے کے سائرن بج اٹھے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے زخمی ہوگئے.

صہیونی میڈیا نے یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد بن گوریون ایئرپورٹ کی پروازیں منسوخ کئے جانے کی خبر دی ہے.

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سرزمین فلسطین کے مظلوم عوام اور مجاہدین کی حمایت اور ان کے خلاف غزہ میں جاری صیہونی حکومت کے مظالم کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے عسقلان میں صیہونی دشمن کے ایک فوجی ٹھکانے کو یافا ڈرون سے نشانہ بنایا ہے.

جنرل سریع نے واضح کیا کہ پہلی کارروائی میں مقبوضہ عسقلان جب کہ دوسری کارروائی میں مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں اسرائیلی دشمن کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا.

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں یمن کی انتقامی کارروائیاں جاری رہیں گی.

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کی مزاحمت کی حمایت اور طوفان الاقصی آپریشن کے فریم ورک میں یمنی فوج نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں متعدد صیہونی بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc0sqe42bqe48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ