اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات میں توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات میں توسیع پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے روسی وفد سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات مزید توسیع پر زور دیا۔
روسی نائب وزیراعظم کی قیادت میں ایران کا دورہ کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے رضا عارف نے ایران اور روس کے تعلقات میں موجود مواقع کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تعلقات کا فروغ نہ صرف ہمارے دو ممالک کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو طرفہ تعلقات سے ہٹ کر ایران اور روس یوریشین یونین، برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسے فورمز پر بھی تعاون کرتے ہیں جس سے شراکت داری کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔
اس دوران روسی وفد نے ایران کے جغرافیائی محل وقوع اور وسائل کی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ماسکو کے عزم کا اعادہ کیا۔