تاریخ شائع کریں2024 25 December گھنٹہ 13:05
خبر کا کوڈ : 661942

امریکی ایئرلائنز کی تمام پروازیں منسوخ

سال کے مصروف ترین سفری دنوں میں آج امریکی ایئرلائنز کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں
امریکی ایئرلائنز کی تمام پروازیں منسوخ
امریکن ایئر لائنز کی تمام پروازیں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے گراؤنڈ کر دی گئیں۔

تقریب نیوز: امریکی خبر رساں ایجنسی "سی این این" ٹی وی چینل کے مطابق سال کے مصروف ترین سفری دنوں میں آج امریکی ایئرلائنز کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، پروازوں کی منسوخی بنیادی طور پر ٹرانسمیشن لائن کی خرابی کے باعث بجلی بند ہونے سے ہوئی۔

امریکی ایئر لائن کی ترجمان سارہ جانٹز نے تکنیکی خرابی کے باعث پیش آمدہ صورت حال کی تصدیق کی ہے۔

امریکن ایئرلائنز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باعث تمام پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں ہیں۔

اگرچہ امریکی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ تکنیکی خرابی دور کر دی گئی ہے، تاہم ملک میں پروازوں کی معمول کے مطابق بحالی کے بارے میں اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkzn-i23n-wd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ