ایران نے یمن کو فوجی امداد دینے کا دعوی مسترد کردیا
اگرچہ یمنیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں تاہم وہ سخت اقتصادی اور فوجی حالات کے باوجود دشمن کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں
شیئرینگ :
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت یمنیوں اور دیگر مزاحمتی گروپوں کی حمایت جاری رکھے گی، تاہم ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں کہ ایران صنعا حکومت کو فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔
تقریب نیوز: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ یمنی عوام نے توقعات سے بڑھ کر فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں بے مثال اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ تحریک مزاحمت کی حمایت کی ہے۔
عراقچی نے زور دے کر کہا کہ اگرچہ یمنیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہیں تاہم وہ سخت اقتصادی اور فوجی حالات کے باوجود دشمن کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنی عوام نے طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطین کے دفاع میں بے مثال کردار ادا کیا ہے، یہاں تک کہ وہ امریکی صیہونی اتحاد کی شدید ترین بمباری کا شکار ہیں لیکن فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوئے۔