تاریخ شائع کریں2024 25 December گھنٹہ 14:03
خبر کا کوڈ : 661963

شام: ترکی سے وابستہ عناصر کے زیر کنٹرول شہر میں بم دھماکہ

شام کے مقامی میڈیا نے ترکی سے وابستہ عناصر کے زیر کنٹرول شہر منبج کے مرکز میں بم دھماکے کی اطلاع دی ہے
شام: ترکی سے وابستہ عناصر کے زیر کنٹرول شہر میں بم دھماکہ
شام کے مقامی میڈیا نے ترکی سے وابستہ عناصر کے زیر کنٹرول شہر منبج کے مرکز میں بم دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

تقریب نیوز: شام کے صوبہ حلب کے ترکی سے وابستہ "نیشنل آرمی" نامی دہشت گرد گروہ کے زیر کنٹرول شہر منبج میں ایک کار بم دھماکہ ہوا ہے۔

لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کے مطابق ہنوز کہ دھماکے کی وجہ اور ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شمالی اور مشرقی شام میں امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے زیر کنٹرول علاقوں پر ترک فوج کے حملے اب بھی جاری ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ترک فوج نے عین العرب (کوبانی) شہر میں ایس ڈی ایف کے ٹھکانوں پر کئی ڈرون حملے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ دمشق پر دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے قبضے کے بعد سے ملک بھر میں افراتفری پھیل گئی ہے اور عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔"
https://taghribnews.com/vdcai6nie49nio1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ