تاریخ شائع کریں2024 28 December گھنٹہ 12:17
خبر کا کوڈ : 662244

ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہے

خطے کے حالیہ واقعات عالمی استکبار کی پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں جس کی قیادت شیطان بزرگ امریکہ کر رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شام میں جو کچھ ہوا وہ امریکی اور صیہونی منصوبے کا نتیجہ ہے۔
ایرانی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہے
"9دی" کے موقع پر ایرانی مسلح افواج نے ایک بیان میں ملک کے خلاف ہر قسم کی جارحیت اور سازشوں کا جواب دینے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

تقریب نیوز: "9دی" کے مناسبت سے ایرانی مسلح افواج نے ملک کے خلاف دشمن کی ہر قسم کی جارحیت اور سازشوں کا جواب دینے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ مقاومت کی قربانیوں کو نہیں بھولتی ہے۔ "9 دِی" ایک عظیم تحریک کی تجلی ہے جس نے تاریخ میں اپنا نقش چھوڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ عوام اور ولایت فقیہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی اور ناقابل تفریق ستون ہیں۔ ان دونوں ستونوں پر انحصار کرتے ہوئے اسلامی نظام نے بہت سے اہداف حاصل کیے ہیں اور مشکلات کو عبور کیا ہے۔ امریکہ اور بچوں کے قاتل صیہونی حکومت نے اسلامی انقلاب اور اس کے نظریات کو روکنے کی ہر کوشش کی لیکن خدا کی رضا اور ایرانی عوام کی حکمت کے باعث ان کے منصوبے ناکام ہوگئے۔

بیان میں زور دیا گیا کہ خطے کے حالیہ واقعات عالمی استکبار کی پالیسیوں کا شاخسانہ ہیں جس کی قیادت شیطان بزرگ امریکہ کر رہا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شام میں جو کچھ ہوا وہ امریکی اور صیہونی منصوبے کا نتیجہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکہ کی قیادت میں سامرانی نظام اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جن میں وسائل کی لوٹ مار اور مسلمانوں پر ظلم وستم کرنا شامل ہے۔ عالمی استکبار اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کو اپنے عزائم کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے۔

بیان کے آخر میں کہا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور مسلح افواج اپنے تمام وسائل اور مکمل تیاری کے ساتھ اپنے تمام تجربات اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کے دفاع اور تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی اور کسی بھی دھمکی یا جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdox09oyt09x6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ