تاریخ شائع کریں2025 14 March گھنٹہ 21:05
خبر کا کوڈ : 670709

اسلامی محاذ استکبار کی زیادتیوں کے مقابلے میں پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے

امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہ عراق، فلسطین، یمن، لبنان اور حزب اللہ کافروں کے خلاف عزت و سربلندی کے استعارے ہیں۔ یہ عظیم کامیابی اسلامی انقلاب کا نتیجہ ہے جس نے امت اسلامیہ کے لیے عظیم فتوحات  کی راہ ہموار کی۔
اسلامی محاذ استکبار کی زیادتیوں کے مقابلے میں پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے
تہران کے امام جمعہ نے امریکی حکام کے متضاد روئے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایک طرف پابندیاں لگاتے ہیں جب کہ دوسری طرف مذاکرات کی درخواست کر رہے ہیں۔

تہران کے امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابو ترابی فرد نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عالمی استکبار کے مقابلے میں اسلامی مقاومت پر زور دیا۔

انہوں نے امریکی حکام کے متضاد روئے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ایک طرف پابندیاں لگاتے ہیں جب کہ دوسری طرف مذاکرات کی درخواست کر رہے ہیں۔ 

امام جمعہ تہران نے کہا کہ آج اسلامی محاذ استکبار کی زیادتیوں کے مقابلے میں پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار انسانیت اور مظلوم قوموں کا استحصال کر رہا ہے اور دوسروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ 

حجۃ الاسلام ابو ترابی فرد نے کہا کہ اس وقت مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کر دی گئی ہے جب کہ دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام اس ظلم و زیادتی کے خلاف متحد ہے اور مزاحمتی محور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگا۔

امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہ عراق، فلسطین، یمن، لبنان اور حزب اللہ کافروں کے خلاف عزت و سربلندی کے استعارے ہیں۔ یہ عظیم کامیابی اسلامی انقلاب کا نتیجہ ہے جس نے امت اسلامیہ کے لیے عظیم فتوحات  کی راہ ہموار کی۔
https://taghribnews.com/vdciuuaq3t1ayy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ