تاریخ شائع کریں2025 18 March گھنٹہ 02:21
خبر کا کوڈ : 671066

جارح قوتوں کے ہر حملے کا سخت جواب دیا جائے گا

انہوں نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہو کرلو، ہم صرف خدا سے ڈرتے ہیں۔ ہمارا موقف بالکل درست جبکہ ٹرمپ کا موقف غیر قانونی اور غلط ہے۔
جارح قوتوں کے ہر حملے کا سخت جواب دیا جائے گا
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے امریکہ اور برطانیہ کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح قوتوں کے ہر حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمنی شہروں پر کیے جانے والے وحشیانہ فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بے سود قرار دیا اور جارح قوتوں کے ہر حملے کا سخت جواب دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی کرنا چاہتے ہو کرلو، ہم صرف خدا سے ڈرتے ہیں۔ ہمارا موقف بالکل درست جبکہ ٹرمپ کا موقف غیر قانونی اور غلط ہے۔

الحوثی نے امریکہ کی جانب سے غزہ کے خلاف جنگ اور یمن پر بمباری کی مسلسل حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، بلکہ آپ لوگ گزشتہ 10 سال سے ہمارے شہروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ تم پر لعنت ہو!

الحوثی نے واضح کیا کہ امریکی جارحیت کھلی دہشت گردی ہے۔ ہم حملے کا جواب حملے سے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کے تمام ظالموں سے مقابلے کے لیے تیار ہیں؛ اس راہ میں قربانیاں دینے کے لیے بھی تیار ہیں اور اپنے مؤقف پر ثابت قدم رہیں گے۔

انہوں نے فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دشمن کے محاصرے کو توڑنے اور غزہ کے خلاف جاری ظلم کے خاتمے تک مزاحمت جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی اور برطانوی فضائی حملوں کے بعد یمنی عوام نے عظیم الشان احتجاجی مظاہرے میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ہم اپنے غزہ کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر خطرے کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم ظالموں کے خلاف کسی خوف یا ہچکچاہٹ کے بغیر قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfvydvvw6dexa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ