تاریخ شائع کریں2025 16 March گھنٹہ 22:08
خبر کا کوڈ : 670945

یمن امریکہ سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں

امریکہ اور اس ملک کے اقتدار پر قابض صہیونی عناصر غزہ کے باشندوں کے نسل کشی پر تلے ہوئے ہیں اور یمن کے خلاف فوجی کاروائی کا مقصد اسے غزہ کی حمایت سے روکنا ہے
یمن امریکہ سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں
یمن کی تحریک انصار اللہ کے ایک اعلی عہدیدار نے اس ملک کے خلاف حالیہ امریکی جارحیت کے جواب میں کہا کہ یمن امریکہ سے بالکل بھی خوفزدہ نہیں۔

یمن کی انصار اللہ کے سینئر عہدیدار نصرالدین عامر نے واضح کیا کہ اگر ہم امریکہ سے ڈرتے تو غزہ کے ساتھ کھڑے نہ ہوتے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم خدا کی راہ میں مرنے سے ڈرتے تو ہم جہاد کا انتخاب نہ کرتے۔

عامر نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس ملک کے اقتدار پر قابض صہیونی عناصر غزہ کے باشندوں کے نسل کشی پر تلے ہوئے ہیں اور یمن کے خلاف فوجی کاروائی کا مقصد اسے غزہ کی حمایت سے روکنا ہے۔ 

 واضح رہے کہ امریکی طیاروں نے گذشتہ رات یمن کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، تاہم یمن نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اس جارحیت کا مناسب جواب دیں گی۔
https://taghribnews.com/vdcaywnim49n0o1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ