تاریخ شائع کریں2025 26 March گھنٹہ 20:57
خبر کا کوڈ : 671757

لاہور: توہین رسالت کے مجرمکو سزائے موت سنا دی گئی

لاہور کی سیشن کورٹ نے توہین رسالت کیس میں مجرم محمد نذیر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔
لاہور: توہین رسالت کے مجرمکو سزائے موت سنا دی گئی
لاہور کی سیشن کورٹ نے توہین رسالت کیس میں مجرم محمد نذیر کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم دے دیا۔

عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ پراسیکیوشن نے بغیر کسی شکوک و شبہات کے اپناکیس ثابت کیا ہے، لہٰذا مجرم کو سزائے موت کا حکم سنایا جاتا ہے، اس کے علاوہ مجرم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی جاتی ہے۔

واضح رہے مجرم کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے 2014 میں مقدمہ درج کیا تھا، مجرم کے خلاف ایس ایم ایس کے ذریعے توہینِ رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (25 مارچ) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے 5 افراد کو توہین رسالت اور پیکا قوانین کے تحت موت اور عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

راولپنڈی کے ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے 5 ملزمان کو توہین رسالت کے مقدمہ میں سزائے موت، عمر قید اور مجموعی طور پر 100 سال قید کی سزا سنا دی تھی۔

ملزمان کو دفعہ 295 سی میں سزائے موت، 295 بی میں عمر قید، 295 اے میں 10 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
https://taghribnews.com/vdccpsqem2bqmm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ