تاریخ شائع کریں2025 5 April گھنٹہ 19:59
خبر کا کوڈ : 672634

غزہ: دو ہفتوں میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے دو اہلکار شہید

رپورٹ کے مطابق 58 سالہ حسام اللولو، منگل کو جنوب مغربی دیر البلاح میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اپنی بیوی اور 28 سالہ بیٹی کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ 
غزہ: دو ہفتوں میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے دو اہلکار شہید
اسرائیلی رژیم نے پچھلے دو ہفتوں میں غزہ میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے دوسرے اہلکار کو شہید کر دیا۔

اسرائیلی رژیم نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران غزہ میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے دوسرے کارکن کو شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق 58 سالہ حسام اللولو، منگل کو جنوب مغربی دیر البلاح میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اپنی بیوی اور 28 سالہ بیٹی کے ہمراہ شہید ہوگئے۔ 

حسام اللولو نے دسمبر میں خان یونس میں تنظیم کے ایمرجنسی یونٹ میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر  شمولیت اختیار کی تھی۔ 

مذکورہ تنظیم نے کہا کہ ہمارا ساتھی حسام 18 مارچ کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے دوران مارا گیا۔

گزشتہ ہفتے، قابض فوج نے MSF کے ایک اور رکن، علاء عبدالسلام علی اوکل کو، وسطی غزہ کے علاقے دیر البلاح میں ان کے اپارٹمنٹ پر ایک فضائی حملے کے دوران شہید کر دیا۔

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق اب تک مجموعی طور طور اس تنظیم کے گیارہ کارکن صیہونی رژیم کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں۔"
https://taghribnews.com/vdchxin-k23nq-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ